سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میںکہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میںگروپ 20کے سربراہی اجلاس کا انعقاد اقوام متحدہ کی قراردادوں ، کشمیریوں کے خون اورجذبات کی توہین ہوگی۔
پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں G-20سربراہی اجلاس کا انعقاد علاقے کے لوگوں کے خون اور جذبات کی توہین ہوگی۔ جموں و کشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، جموں و کشمیر ریزسٹنس موومنٹ اور سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم سمیت آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں عالمی ادارے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔ پوسٹروں میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حق خودارادیت کی بنیاد پر حل کرے جس کا وعدہ کشمیریوں سے 5جنوری 1949کو منظور شدہ قرارداد میں کیا گیا ہے۔فیس بک اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پر بھی پوسٹرز دیکھے گئے ہیں۔
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جی 20کاسربراہی اجلاس کشمیریوں کے خون کی توہین ہوگی
مناظر: 571 | 7 Mar 2023