مظفرآباد8 اپریل (نیوز ڈیسک ) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے حالیہ بیان کو سراہا ہے۔جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کے روز کٹرول لائن کے دورے کے دوران جوانوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ قرار دادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے۔
صد ر آزاد جموں وکشمیر نے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف کے لائن آف کنٹرول کے دورے اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اعادہ سے مسلح افواج کے حوصلے بلند ہونے کے علاوہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں میں امید کی لہر دوڑ گئی ہے۔