جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

جموں میں اتحادملت کانفرنس کا انعقاد،مقررین کا اتحادِ بین المسلمین پر زور

       
مناظر: 242 | 14 Apr 2023  

جموں 14 اپریل(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ” اتحاد ملت کانفرنس “ کے مقررین نے کہا ہے کہ دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے جموںوکشمیر کے متنازعہ خطے میں مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں میں منعقدہ کانفرنس کا اہتمام یونا ئیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کیا تھا۔کانفرنس میں مولانا محمد اکرم ،حافظ عبدالحمید, مولانا زوار حسین جعفری ،تبریز احمد, مولانا خلیل الرحمان, سید فدا حسین رضوی, سید عابد حسین ، مولانا عابد حسین, مفتی صابر نعیمی, ایڈوکیٹ اسرار قاضی اورحاجی اعظم میلو سمیت مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماءاور دانشوروں نے شرکت کی۔ مقررین نے اتحادِ بین المسلمین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کئی طرح کے اختلافات کے باوجود امت مسلمہ میں ایسی بنیادیں موجود ہیں جن کی بنیاد پرمثالی اتفاق و اتحاد قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں سرینگر میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماءاکرام کے مشترکہ اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایسے عناصر کی شدید مذمت کی جو اپنے حقیر مفادات کی خاطر امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ دشمن عناصر جموں کشمیرکے متنازعہ خطہ میں بھی مسلمانوں کے اتحاد کو زخ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیںہیں لہذا ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ان عاصر کی سازشوںکو ناکام بنانا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0