جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر:بارہمولہ میں 19سالہ نوجوان لاپتہ

       
مناظر: 728 | 30 Apr 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے خواجہ باغ سے ایک 19سالہ نوجوان لاپتہ ہو گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان جس کی شناخت امان ایاز خان کے نام سے ہوئی ہے ،کے اہل خانہ نے بتایا کہ امان ہفتے کی دوپہر کوگھر سے نکلا اور تب سے لاپتہ ہے۔امان کے رشتہ دار نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کے بعد سے ہم اسے ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس کا سراغ لگانے میں ہماری مدد کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0