جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

جنرل عاصم منیر کا بیان کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی عکاسی کرتا ہے، حریت کانفرنس

       
مناظر: 590 | 2 May 2023  

سرینگر2مئی(نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس نے چیف آف آرمی سٹا ف جنرل سید آصف منیر کے دوٹوک بیان کو کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تحریک آزادی کشمیر میں نیا ولولہ پیدا ہوا ہے ۔

حریت رہنمائوں سید بشیر اندرابی ، خواجہ فردوس ، زمرودہ حبیب ،غلام نبی وار، اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر ، جموں و کشمیر پولیٹکل رئزسٹنس مومنٹ چیرمین جمیل میر اور ینگ مینز لیگ کے چیئرمین معراج الدین شیخ نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہاہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ بیانات سے کشمیری عوام کو زبردست حوصلہ ملا ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ حریت رہنماں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیا ء میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے آرمی چیف کے بیان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کو لگنے والے زخموں پر مرہم قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا گزشتہ سات دہائیوں سے پاکستان مسلسل کشمیری عوام کو سیاسی،سفارتی،اخلاقی سطح پر حمایت اور وہ مسئلہ کشمیر کو پرامن ،منصفانہ ، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز کو بلند کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموںو کشمیر میں قتل وغارت کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور یہ عالمی امن اور مہذب دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ حریت رہنمائوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہوکر کشمیری عوام کی حق خود ارادیت اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما الطاف حسین وانی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے کشمیر سے متعلق حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کے جرأت مندانہ بیان نے بھارتی ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج، جنہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، نے ہمیشہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی ہے۔کشمیر کو برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے الطاف حسین وانی نے کہا کہ تنازعہ کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کے طور پر، پاکستان نے ہمیشہ اس تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0