اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ارباب غلام رحیم نے جے ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ پیر پگارا کے ساتھ ہوں،مل کر الیکشن لڑیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بشیر میمن مسلم لیگ (ن) کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ارباب غلام رحیم کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
مناظر: 473 | 30 Nov 2023