اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس: 63 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز

       
مناظر: 477 | 22 Dec 2023  

 

راولپنڈی ( نیوزڈیسک) پولیس نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں 63 ملزموں کی گرفتاری کے لئے وارنٹ حاصل کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
مقدمہ میں نامزد عدم گرفتار 63 ملزموں میں 6 سابق ایم این اے، 7 ایم پی اے شامل ہیں، وارنٹ حاصل کرنے کی درخواست تفتیشی آفیسر نے انسداد دہشتگردی عدالت میں دی، پولیس کی زرتاج گل، عمر ایوب، میاں فرخ حبیب، حماد اظہر کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔
پولیس نے زلفی بخاری، زین قریشی، عثمان ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بھی استدعا کی، اجمل صابر راجہ، عثمان سعید بسراء، اشرف خان سونا، سکندر زیب کے وارنٹ جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی، راجہ راشد حفیظ،عارف عباسی، ملک تیمور مسعود، واثق قیوم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
پولیس نے چودھری جاوید کوثر، چودھری ساجد، اعجاز خان جازی، سیموئیل یاقون کے وارنٹ جاری کرنے کی بھی بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کی استدعا کی، بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کی استدعا مقدمے کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر سیدناظم حسین نے کی۔
پولیس نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزموں کے خلاف شہادت صفحہ مثل پر آچکی، نامزد ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے جان بوجھ کر دیدہ دانستہ طور پر روپوش ہیں، جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ آراے بازار میں درج ہے۔
مقدمہ 9 مئی کے واقعات پر تعزیراتِ پاکستان کی 21 انسداد دہشتگردی ایکٹ کی 2 دفعات کے تحت درج ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0