ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا آواران کا دورہ، شہدا کے اہلخانہ اور عمائدین سے ملاقات

       
مناظر: 987 | 8 Mar 2024  

 

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ضلع آواران کے دورے کے دوران سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ آرمی چیف کوپاک فوج کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ، مقامی عمائدین اور کسانوں سے بات چیت کی۔ جنرل عاصم منیر نے مقامی عمائدین، کسانوں کو سلامتی اور فلاح وبہبود کیلئےفوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔ آرمی چیف نے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے فوج کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0