ویانا (نیوز ڈیسک ) پوری دنیا کی طرح سفارت خانہ پاکستان ویانا میں ناظم الامور عدیل خان آفریدی کی زیر سرپرستی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا جس میں ہر شعبہ سے وابستہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بھرپور شرکت کرکے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا گیا۔
تقریب کا آغاز محسن بلوچ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قونصلر شیراز علی نے ادا کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ کمیونٹی ممبران پاک فرینڈز آسٹریا کشمیر افیئرز کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ملک شوکت اعوان،پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے صدر قمر حسین چوہدری،ادارالمصطفی سنٹر کے خطیب پروفیسر اظہر عباس سیالوی،پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ اور سابق سفارتکار حیات مہدی نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ سے اپنے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا اور
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف قراردادوں کے ذریعے کشمیری عوام حق خود ارادیت کشمیری منتظر ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد جلد کرایا جائے تاکہ اس خطہ میں امن ہوسکے اور سب مقررین نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے حق دیا جائے۔
تقریب میں ناظم الامور عدیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں غیر قانونی طور پر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
اس سے قبل اسلامی جمہوریہ پاکستان وزیراعظم میاں شہباز شریف،صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قوم کے نام پیغامات بالترتیب قونصلر شیراز علی ،ناظم الامور عدیل خان آفریدی نے تقریب میں پڑھ کر سنائے ۔
سفارتخانہ پاکستان ویانا میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا:پاکستانی ،کشمیری کمیونٹی کی بھرپور شرکت
مناظر: 369 | 6 Feb 2023