ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

جاوید اختر کے بیان پر مجھے اپنے آپ پر شرم محسوس ہوئی: مستنصر حسین تارڑ

       
مناظر: 542 | 25 Feb 2023  

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) معروف ناول نگار، اداکار اور کالم نگار مستنصر حسین تارڑ نے بھارتی نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان کو بلا تبصرہ قرار دیا ہے۔
لاہور جیسے ثقافتی اور تمدنی شہر میں ادبی سرگرمیوں کا نمائندہ میلہ لاہور لٹریچر فیسٹیول شروع ہوگیا جس کی پہلی بھرپور نشست بے باک مصنف مستنصر حسین تارڑ کے نام رہی۔
انہوں نے بھارتی شاعراور نغمہ نگارجاوید اختر سے متعلق کہا کہ جاوید اختر نے جو کہا اس پر مجھے اپنے آپ پر شرم محسوس ہوئی، ان کے فیض فیسٹیول میں کہے الفاظ کو تبصرے کے لائق بھی نہیں سمجھتا۔
انہوں نے کہا کہ نوبل پرائز کے لیے اپنے معاشرے کو برا کہنا پڑتا ہے، مجھ میں یہ صفت نہیں ہے، پاکستان کے پرائیڈ آف پرفارمنس نگار اور کمال فن ایوارڈز کسی نوبل پرائز سے کم نہیں، میں بہت خواہش پسند نہیں مگر صاف گو ہوں اور منہ پھٹ شخص کو پسند نہیں کیا جاتا۔
مستنصر حسین تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی دھرتی میں تخلیق کے جوہر ہیں، مصنف آنے والے واقعات کی پیش بندی کرتا ہے، جب میں لکھنے بیٹھا تو مجھ پر چیزیں اترتی ہیں، جس میں تخلیقی تڑپ ہوتی ہے وہی خالق کے قریب ہوکر لکھتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری قوم پاگل ہوگئی ہے اور برداشت کھو بیٹھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0