اسلام آباد (نیو زڈیسک ) پلواما کے بہانے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فوج کو خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چار سال پورے ہونے پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں اور ملک کا دفاع کرنے کے فرض سے بخوبی آگا ہ ہیں اس لیے کوئی غلطی کرنے کا نہ سوچے ۔ وزیر اعظم نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے پوری قوم کی جانب سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ۔
پلواما کے بہانے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فوج کو خراج تحسین #27Feb pic.twitter.com/hkuYDeNxja
— Pyara Kashmir (@PyaraKashmir) February 27, 2023