ہفتہ‬‮   5   اکتوبر‬‮   2024
 
 

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، دو جوان شہید ،2 دہشت گرد جہنم واصل

       
مناظر: 492 | 27 Feb 2023  

اسپن وام (نیوز ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران دو جوان شہید ہوگئے جبکہ 2 دہشت گرد مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں جھڑپ ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا اور دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں باجوڑ کے 25 سالہ سپاہی عمران اللہ اور اپر دیر کے 21 سالہ سپاہی افضل خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسزاور معصوم شہریوں پر حملے میں ملوث تھے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0