جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت کا کلبھوشن کا مقدمہ لڑنا پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا اعتراف ہے

       
مناظر: 494 | 3 Mar 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 7سال مکمل ہوگئے، کلبھوشن یادیو،حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں دہشتگری کا نیٹ ورک چلا رہا تھا،اسکا ہدف سی۔پیک ،گوادربندرگاہ اور بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کو ہوا دینا تھا،اعلیٰ عہدے کے حاضر سروس انٹیلی جنس افسرکی پاکستان میں گرفتاری”را“ کا پاکستان میں انتشار اور دہشتگردی پھیلانے کا ثبوت ہے۔

قومی خبررساں ادارے”اے پی پی” کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن سدھیر یادیو، حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں دہشتگری کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔3مارچ 2016کو پا کستانی ایجنسیوں نے چمن کے علاقے ماشخیل سے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا۔کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا کمانڈر رینک کا حاضر سروس افسر تھا۔53سالہ کلبھوشن یادیو 2003 سے بھارتی ایجنسی ”را“ کے لئے پاکستان میں منظم دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔2003میں چاہ بہار ”ایران“ میں جعلی پاسپورٹ پر داخلے کے بعد سکریپ کے کاروبار کی آڑ میں بلوچ علیحدگی پسندوں کا نیٹ ورک پروان چڑھایا۔پاکستانی ایجنسیوں نے 9سال کی کوششوں کے بعد کلبھوشن یادیو کو کامیابی سے ٹریپ کیا۔

کلبھوشن یادیو نے اپنے بیان میں ”را“ کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف سی پیک گوادربندرگاہ اور بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کو ہوا دینا تھا اور ”را“ پاکستان میں انتشار پھیلانے اور معصوم پاکستانیوں کے خون بہانے میں ملوث تھی۔ستمبر 2016میں پاکستان نے کلبھوشن یادیو اور ”را“ کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں پر مبنی ڈوزیئر بھی اقوامِ متحدہ کے حوالے کیا تھا۔

بھارت نے کلبھوشن یادیو کو بھارتی شہری تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔10 اپریل 2017کو پاکستان کی طرف سے کلبھوشن کی سزائے موت کے اعلان پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی تھی۔بھارت کا کلبھوشن یادیو کا مقدمہ لڑنا پاکستان میں بھارت کی طرف سے دہشتگردی کی کارروائیوں کا اعتراف ہے۔

یہ بھی ریکارڈ پر ہے کہ ماضی میں سری لنکا، نیپال اور میانمار بھی بھارت پر دہشتگری کا الزام لگ چکا ہے۔11جنوری 2023 کو میانمار نے بھارت میں موجود دہشتگردوں کے ٹرینگ کیمپ پر سٹرائیک بھی کی تھی۔کیا عالمی برادری بھارت کے ہمسایوں کی طرف سے اس کے خلاف دہشتگری کی شکایات پر کوئی ایکشن لے گی؟ کیا ہندوتوا نظریہ کے تحت پنپتا ہندوستان دہشتگری کے ذریعے خطے میں انتشار پھلا کر عالمی امن کے لئے خطرہ نہیں بن رہا؟

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0