مظفرآباد(نیوز ڈیسک ) آزاد کشمیر حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں طالبات اور استانیوں کو حجاب پہننےکا حکم جاری کر دیا۔
آزاد کشمیر میں طالبات اوراستانیوں کو حجاب پہننےکےحکم کا سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے حجاب پہننے کے حکم پر عملدرآمد کرائیں۔
سرکاری حکم نامے میں حجاب کی پابندی نہ کرانے پر تعلیمی ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
سرکلر میں حجاب نہ کرنے والی طالبات یا ٹیچرز کے خلاف کسی سزا کا ذکر نہیں ہے۔