ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

ڈیفالٹ کا خطرہ ختم، ملک ترقی کریگا، آرمی چیف کی کاروباری شخصیات کو یقین دہانی

       
مناظر: 835 | 8 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملک کی 10 سرکردہ کاروباری شخصیات سے ملاقات کی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی موجودگی میں انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مشکل معاشی حالات سے کامیابی سے باہر نکل آئے گا‘ ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل چکا ہے، ملک ترقی کرے گا اور ہم ایک خوشحال قوم بن کر ابھریں گے۔
ملاقات کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف پوری ملاقات کے دوران پرامید نظر آئے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ معاشی مشکلات پر قابو پا لیا جائے گا۔
انہوں نے کاروباری افراد سے کہا کہ وہ پرعزم اور پراعتماد رہیں، آرمی چیف نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کو بتایا کہ قوم پر مشکلات آتی ہیں اور ہمیں مشکل حالات کا سامنا ہے لیکن بدتر حالات کو ہم پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور ہم قائم و دائم رہیں گے۔

جنرل عاصم نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیا اور شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان موجودہ امتحان میں کامیاب ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز اور ڈار کی کوئی حیثیت نہیں، اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے: فواد چودھری

ملاقات میں شامل ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ کاروباری افراد نے آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست کی تھی، وزیر خزانہ کو آرمی چیف نے سیشن میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا، کاروباری افراد نے اس ملاقات کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔

آرمی چیف اور وزیر خزانہ نے کاروباری افراد کو بتایا کہ آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط کو پورا کر دیا گیا ہے اور چند روز میں ہی معاہدہ ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ معیشت میں تیزی لانے کیلئے دوست ممالک سے کیے جانے والے معاہدوں کو بھی دستاویزی شکل دی جائے۔
کاروباری افراد کو بتایا گیا کہ دوست ممالک نے بھی وعدے کیے ہیں کہ وہ زراعت، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کریں گے، حکومت کو توقع ہے کہ ان ممالک سے پیشگی سرمایہ (ایڈوانس ایکوئٹی) ملے گا، سول اور ملٹری قیادت نے مل کر دوست ممالک کو اس سرمایہ کاری کیلئے قائل کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے کاروباری افراد نے سوال کیا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست دانوں کو ایک جگہ بٹھانے کیلئے کوشش کیوں نہیں کر رہی تاکہ ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے، کاروباری افراد نے آرمی چیف کو بتایا کہ قوم توقع کرتی ہے کہ فوج معاشرے میں مزید افرا تفری اور تفریق کی اجازت نہیں دے گی، آرمی چیف سے ملاقات کیلئے آئے ان دس کاروباری افراد میں سے 5 کا تعلق کراچی جبکہ 5 کا لاہور سے تھا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0