منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، آرمی چیف

       
مناظر: 874 | 9 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں سی پیک کا جائزہ لینے کیلئے گوادر کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سی پیک سیکیورٹی پر امن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے تمام رینکس کی کوششوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی بھلائی کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا، جنرل عاصم منیر نے مقامی معززین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

آرمی چیف نے تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا جبکہ دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو اور کور کمانڈر کوئٹہ موجود تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0