مظفر آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خواجہ فاروق کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیر اعظم چودھری انوارالحق سے اعلان لاتعلقی کر دیا جبکہ سردار تنویر الیاس کو پی ٹی آئی کی صدارت سے بھی سبکدوش کر دیا۔
بیچارہ ۔۔۔ وزارت عظمیٰ کے بعد تنویر الیاس پارٹی قیادت سے بھی فارغ
مناظر: 279 | 25 Apr 2023