اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

       
مناظر: 348 | 13 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردو نواح کے علاوہ لاہور، گوجرانوالا، جہلم، حافظ آباد اور سوات سمیت ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ آزادکشمیر میں دھیرکوٹ، سماہنی، باغ ، وادی نیلم اورگردونواح میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر تھا۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ بیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفا تر سے باہر نکل آئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں بھی زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلےکے جھٹکے بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیےگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0