منگل‬‮   22   اپریل‬‮   2025
 
 

خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں میں تھرمل ویپنز کا استعمال

       
مناظر: 255 | 21 Jul 2023  

 

پشاور(نیوز ڈیسک ) ریگی ماڈل ٹاؤن کی پولیس ناکہ بندی پر دہشتگردوں نے ایک بار پھر تھرمل ویپنز کا استعمال کیا جس سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ پشاور میں دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں تھانا ریگی ماڈل ٹاؤن کی حدود میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، حملے میں ایک بار پھر دہشتگردوں نے تھرمل ویژن اسنائپر اور ایم فور رائفلز کا استعمال کیا۔ آئی جی کے مطابق دہشتگردوں نے 30 میٹر کے فاصلے سے 17 فائرکیے جس سے2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے جب کہ دہشتگرد باآسانی فرار ہوگئے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے سابق آئی جی کے مطابق تھرمل ویپنز ہر طرح کے موسم میں دن رات کسی بھی جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے، اس آلے کی رینج تقریباً 3 کلومیٹر ہوتی ہے، اس کو اسنائپر رائفل، گرینیڈ لانچرز، ہیوی اور لائٹ مشین گنز پر نصب کیا جاسکتا ہے۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق امریکی فوج افغانستان سے انخلاکے بعد کم وبیش 7 ارب ڈالرز مالیت کا جنگی سازوسامان چھوڑ گئی تھی ۔ اسنائپر رائفل کو پہلی بار تھرمل سائیٹ کے ساتھ تھانا سربند پر حملے میں استعمال کیا گیا تھا، خیبرپختونخوا حکومت نے بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے جدید اسلحہ فراہم کیا۔ تھرمل ویپنز کا مقابلہ کرنے کے لیے خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع کی پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کیا گیا تاہم طویل عرصے سے دہشتگردی کا شکار پشاور پولیس تاحال اس سے محروم ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0