اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرتی پاکستانی فلم’’ ڈھائی چال‘‘ پر دفاعی تجزیہ کار سیف اللہ خالد کا جاندار تبصرہ

       
مناظر: 434 | 2 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے موضوع پر ایکشن سے بھرپور فلم ڈھائی چال 8دسمبر کو ریلیز کے لیے تیار۔ پاکستان کے ازلی دشمنوں کو بے نقاب کرتی اس فلم کی کہانی کی مصنفہ ہیں فرحین چوہدری ، ہدایتکار تیمور شیرازی ہیں جبکہ اسے ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے۔
ہمایوں اشرف، عائشہ عمر، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، اریج چوہدری اور رشید ناز سمیت دیگر اداکاروں نے اس فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
8دسمبر کو ریلیز کیلئے تیار فلم ڈھائی چال پر پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر دفاعی تجزیہ کار سیف اللہ خالد کا کہنا تھا اس فلم کے مرکزی کردار بھارتی نیوی کے حاضر ڈیوٹی آفیسر اور بھارتی مشیر برائے سلامتی (بلکہ میں اسے کہوں گا مشیر برائے دہشت گردی ) اجیت دوول کے بھانجے اور بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو پاکستانی اداروں نے بلوچستان سے پکڑا ۔

بھارت اس کا کیس عالمی عدالت میں لے کر گیا مگر ہار گیا اور بھارت کی عالمی دہشت گردی کا یہ ثبوت آج بھی پاکستان کے پاس موجود ہے ۔ سیف اللہ خالد کا کہنا تھا کہ اگر عالمی برادری بالخصوص امریکہ اور کچھ دیگر مغربی ممالک بھارتی سانپ کو پالنے کے در پے نہ ہوتے تو یہی ایک کیس کافی ہے بھارت پر پابندیاں لگانے کیلئے ۔

دنیا اپنے سیاسی مفادات کیلئے بھارت کے ساتھ ہوجائے یہ الگ بات ہے مگر پاکستانی قوم پوری طرح سے دہشت گردی کیخلاف نبرد آزما ہے ۔ ہر میدان پر ، ہر محاذ پر پاکستان کے سپوت دشمن کے دانت کھٹے کر رہے ہیں ۔ صرف مسلح افواج اور انٹیلی جنس ادارے ہی نہیں پاکستان کا ہر نوجوان ، وہ طالبعلم ہو یا دوکاندار ، عالم دین ہو یا کوئی فلم رائٹر ، سب اس میدان میں اپنے وطن کیلئے لڑ رہے ہیں اور اسی سلسلہ میں کلبھوشن جادیو کو مرکز بنا کر پاکستان فلم انڈسٹری نے ڈھائی چال کے نام سے فلم تیار کی ہے جو آٹھ دسمبر سے پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہے ۔ سیف اللہ خالد نے اس فلم کے حوالے سے مزید کیا کہا ، ملاحظہ کیجئے :

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0