برسبین، آسٹریلیا 23فروری (نیوز ڈیسک )خالصتان تحریک کے حامیوں نے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں بھارتی قونصل خانے پر اپنا جھنڈا لہرا دیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے اہم دورہ آسٹریلیا کے چند دن بعد پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ وائرل ویڈیو میں گروپ 20کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دورہ بھارت کے دوران نئی دلی کی بیوہ کالونی کا بھی دورہ کریں۔بیوہ کالونی میں ایسی سینکڑوں خواتین قیام پذیر ہیں، جنہیں نومبر 1984میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہندوانتہا پسندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ویڈیو میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ بی جے پی اور کانگریس کی حکومتیں بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے قتل عام میں ملوث ہیں ۔
واضح رہے کہ نئی دہلی میں جی 20 وزرا ئے خارجہ کا اجلاس یکم اور دو مارچ کو منعقد ہوگا۔
بھارت کی دم پر پائوں، خالصتان تحریک کے حامیوں نے برسبین میں بھارتی قونصل خانے پر اپنا پرچم لہرا دیا
مناظر: 938 | 23 Feb 2023