ہفتہ‬‮   5   اکتوبر‬‮   2024
 
 

چین بھارتی علاقوں میں در اندازی کر رہا ہے اور بھارت بِل میں چھپا بیٹھا ہے ،کانگریس

       
مناظر: 431 | 23 Feb 2023  

نئی دلی(نیو زڈیسک )انڈین نیشنل کانگریس نے ایس جے شنکر کو بھارت کا ‘ناکام’وزیر خارجہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو ئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے نئی دلی میںایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ پر ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں ناکامی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کی حکومت کی تقریبا نصف مدت گزرنے کے باوجود کوئی امریکی سفیر بھارت کے دورے پر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ جب مودی حکومت یہ کہتی ہے کہ بھارت کے خلاف بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے تووزیر خارجہ جے شنکر اور ان کی وزارت کیا کر رہی ہے۔سپریہ شرینیت نیکہا کہ چینی دراندازی کے معاملے پر بھی وزیر خارجہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ جب چین نے ہندوستانی علاقے میں دراندازی کی تھی تو کیا انہی کے مشورے پر وزیر اعظم مودی نے نہیںکہا تھا کہ ‘کوئی نہیں آیا’۔”کانگریس لیڈر نے کہاکہ چین مقبوضہ علاقے میں سڑکیں، ریلوے نیٹ ورک اور پل بنا رہا ہے تاہم بھارت نے اس تمام پیش رفت پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ بھارت تجارت بڑھا رہا ہے اور ایک طرح سے بھارت چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو فنڈز فراہم کر رہا ہے۔سپریہ شرینیت نے جے شنکر کے اس بیان پر بھی تنقید کی کہ ہندوستان ایک چھوٹی معیشت ہونے کی وجہ سے چین کی بڑی معیشت کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0