ہفتہ‬‮   5   اکتوبر‬‮   2024
 
 

فیٹف نے روس کی رکنیت معطل کردی

       
مناظر: 812 | 25 Feb 2023  

پیرس (نیوز ڈیسک ) عالمی انسداد منی لانڈرنگ واچ ڈاگ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین پر ماسکو کے حملے پر روس کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
فیٹف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روسی فیڈریشن کے اقدامات ناقابل قبول طور پر فیٹف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں جن کا مقصد سلامتی، تحفظ اور عالمی مالیاتی نظام کی سالمیت کو فروغ دینا ہے۔ روس اب بھی ایف اے ٹی ایف کے معیارات پر عمل درآمد کے لیے جوابدہ ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیرس میں ہونے والے پانچ روزہ اجلاس کے بعد فیٹف نے نائجیریا اور جنوبی افریقہ کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جن کی نگرانی میں اضافہ کیا گیا، اور کمبوڈیا اور مراکش کو اس کیٹیگری سے نکال دیا۔
خیال رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد روس کو پہلے ہی یورپ کی کونسل سے نکال دیا گیا ہے اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے معطل کر دیا گیا ہے لیکن وہ اب بھی کئی بین الاقوامی تنظیموں کا رکن ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0