جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

سرینگر کے آنسو ہمارے آنسو ہیں اور مظفرآباد کا مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے: مشیر ترک صدر

       
مناظر: 525 | 29 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ترکیہ پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ کے چیئرمین اور صدر طیب اردوان کے مشیر علی شاہین سے کشمیری وفد نے ملاقات کی۔ کشمیری وفد کے سربراہ عبدالرشید ترابی اور حریت رہنما اعجاز احمد شاہ نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر انہیں بریفنگ دی۔ عبدالرشید ترابی کا کہنا تھاکہ بھارت کشمیر میں مسلمان آبادی کا تناسب تبدیل کررہاہے، کشمیریوں کی نسل کشی روکنے میں اوآئی سی مؤثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے متاثرین زلزلہ سے اظہاریکجہتی اور جلد بحالی کی دعا کرتے ہیں۔ اس موقع پر علی شاہین کا کہنا تھاکہ ترکی اور کشمیر ایک ہیں، ترکی کی عوام کشمیری اور پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، ہمارا خون بھی ان کیلئے حاضر ہے، سرینگر کے آنسو ہمارے آنسو ہیں اور مظفرآباد کا مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے۔ علی شاہین کا کہنا تھاکہ کشمیر پاکستان اورترکیہ ایک جسد واحد ہیں، ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں منزل کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ رہیں گے. ان کا کہنا تھاکہ صدر ادروان نے ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا اور اس کے فوری حل کا تقاضہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0