ہفتہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2024
 
 

انڈیا اور چین کے درمیان ڈوکلام تنازع، بھوٹانی وزیراعظم کے بیان پر بھارت خوفزدہ

       
مناظر: 222 | 29 Mar 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھوٹان کے وزیراعظم لوٹے شیرنگ کا کہنا ہے کہ چین اور انڈیا کے درمیان ڈوکلام تنازع کے حل کے لیے چینی حکام کو بھی برابری کا کردار ادا کرنا ہوگا۔
بیلجیئم کے ایک اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیراعظم لوٹے شیرنگ کا کہنا تھا کہ ’اس مسئلے کا حل نکالنا صرف بھوٹان کی ذمہ داری نہیں۔ ہم تین ہیں اور ہم میں سے کوئی چھوٹا یا بڑا ملک نہیں بلکہ ہم سب برابر ہیں۔‘
ڈوکلام معاملے پر مودی چین سے کیوں بات نہیں کرتے؟، کانگریس
انڈین چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھوٹانی وزیراعظم کے اس بیان سے انڈیا اور بھوٹان کے درمیان سفارتی تعلقات تناؤ کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ نئی دہلی حکومت ڈوکلام میں چین کی کسی بھی قسم کی موجودگی کے خلاف ہے کیونکہ یہ وہ علاقہ ہے جو انڈیا کی شمال مشرق ریاستوں کو پورے ملک کے ساتھ جوڑتا ہے۔
بھوٹان کے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم (بات چیت کے لیے) تیار ہیں۔ جیسے ہی دیگر دو فریق (انڈیا اور چین) تیار ہوں گے ہم اس پر بات چیت کر لیں گے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’یہ اس بات کی نشانی ہے کہ بھوٹان، انڈیا اور چین کے درمیان ڈوکلام تنازع کا حل چاہتا ہے جو کہ اس تمام مسئلے کی جڑ ہے۔‘
خیال رہے 2017 میں ڈوکلام میں انڈیا اور چین کی افواج کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس کی وجہ چین کا متنازع علاقے میں ایک سڑک کی تعمیر کرنا بنی تھی اور انڈیا کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی تھی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0