ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مصطفی کمال ا کا یا

       
مناظر: 833 | 30 Mar 2023  

انقرہ(نیوز ڈیسک )ترکیہ کے سعادت پارٹی کے سینئر نائب صدر مصطفی کمال ا کا یا نے کہاہے کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مصطفی کمال ا کا یا نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں سعاعت پارٹی کے صدر دفتر میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رہنماء عبدالرشید ترابی کی قیادت میں کشمیری وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ حل طلب تنازعہ کشمیر کو ہم اپنے پارٹی منشور میںشا مل کرتے ہوئے اقوام عالم کو اس دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے بھرپور مہم چلانے کا اہتمام کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ خطے اورعالمی امن کے تحفظ کیلئے مسئلہ کا حل عالمی برادری کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ استاز اربکان نے ہمیشہ کشمیر وفلسطین کو اپنا حصہ قرار دیا اوراسی لئے سعادت پارٹی کا ہر کارکن مظلوم کشمیر یوں کی ترجمانی اور پشتیبانی اپنا فر یضہ سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کا نفرنسوں اور سیمینارز میں مسئلہ کشمیر ہمیشہ سے ایجنڈے کا مستقل حصہ رہا ہے اورمسلم حکمرانوں کو کشمیر اور فلسطین جیسے مسائل کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرنا چا ہیے۔ عبدالرشید ترابی نے اس موقع پر کہا کہ ہم ترکیہ کے زلزلہ زدگان سے اہلیان کشمیر کی طرف سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں کشمیر اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنے تر ک بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہے اور متاثرین کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتاہے ۔انہوں نے کہاکہ سعادت پارٹی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ قائدانہ کردار کیااور استاز نجم الدین اربکان نے تر کیہ میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر کشمیریوں کی تر جمانی کی۔انہوںنے کہاکہ مودی حکومت کشمیریوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتی ہے اوربھارت میں مسلمانوں کو تیسرے درجے کا شہری بنادیاگیاہے ۔مسلمانوں کی تہذیب وتمدن اور شناختی علامات کومٹایا جا رہا ہے۔ وفد میں شامل کشمیری حریت رہنماء سیداعجازرحمانی نے مصطفی کمال کو مقبوضہ جموںو کشمیر کی تازہ صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوںسے آگاہ کیا۔وفد میں پاکستان ترکیہ یکجہتی فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم چوہدری اور تحریک کشمیر ترکیہ کے کنونیر طلحہ شیخ بھی شامل تھے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0