جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

مصر کے معروف نابینا قاری شیخ عبد اللہ کامل دوران امامت خالق حقیقی سے جاملے

       
مناظر: 678 | 29 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مصر کے معروف نابینا قاری اور اسلامی اسکالر شیخ عبداللہ کامل امریکی مسجد میں امامت کے دوران انتقال کرگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز 37 سالہ شیخ عبداللہ کامل امریکی ریاست نیو جرسی کی التوحید مسجد میں امامت کررہے تھے جس دوران وہ انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری شیخ فیوم گورنری کے دارالحکومت یو سف الصادق کے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے کم عمری میں قرآن حفظ کرلیا تھا۔ عبداللہ کامل اپنی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کے باعث خاصے معروف تھے، 10 اپریل کو عبد اللہ کامل کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کیلئے قاری عبد اللہ نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا اللہ نے انہیں بیٹے سے نوازا ہے جس کا نام انہوں نے سفیان رکھا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0