سرینگر 18اگست (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی سے آج ایک شہید نوجوان کی لاش ملی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو بھارتی فوجیوں اورا سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ضلع راجوری کے علاقے بدھل میں گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور اس کی لاش بھارتی فوجیوں نے ضلع ریاسی کے علاقے ڈھکی کوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران برآمد کی۔جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جھڑپ میں زخمی ہونے والے دوسرے نوجوان کی لاش ا سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کو ریاسی کے علاقے ڈھکی کوٹ سے ملی ہے ۔
مقبوضہ کشمیر :شہید کشمیری نوجوان کی لاش ریاسی سے برآمد
مناظر: 292 | 18 Aug 2023