تحریر: جرار قزلباش سکردو کے دور دراز ضلع نار گھورو میں ہیپاٹائٹس بی (HBsAg) ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کے لیے ایک اہم پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے، جو ملک کی ہیپاٹائٹس کے خلاف جنگ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ پائلٹ پروجیکٹ پاکستان کی صحت کے شعبے میں ایک انقلابی قدم ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ ڈائیگنوسٹک کٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے،...