وطن عزیز کے ساتھ بھی کوئی الگ ہی معاملہ ہے کہ پون صدی سے جب بھی معیشت اٹھنے لگتی ہے ، کوئی آسیبی ہاتھ بروئےکار آتا ہے اور سب کچھ ملیا میٹ کر دیتا ہے ۔ اس بار تو شائد خاکم بدھن ملک ہی ملیا میٹ کرنے کا منصوبہ تھا لیکن ، بھلی رہی کہ بر وقت تدارک ہوا اور پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی مہم پر آئے ، ٹولے کی رستگاری کا سامان ہوگیا اورملک بچ رہا ۔ اس...