\
جمعہ‬‮   23   جنوری‬‮   2026
 
 

اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی، بلیک میل بھی کیا گیا

       
مناظر: 350 | 19 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی یونیورسٹی میں طالبہ کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بلیک میل بھی کیا گیا۔ اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی پولیس نے طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ طالبہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مجھے نازیبا ویڈیو بناکر 6 مہینے تک بلیک میل کیا جاتا رہا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلیک میل کر کے مجھ سے طلائی زیورات اور نقدی رقم بھی لی جاتی رہی، ملزمان نے میرے شہر سے باہر نہ جانے پر ویڈیو بھی وائرل کر دی۔