\
منگل‬‮   4   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

لہہ میں سڑک کے حادثے میں 9بھارتی فوجی ہلاک

       
مناظر: 803 | 20 Aug 2023  

 

لہہ 19اگست(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 9بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع لہہ کے قصبے کیاری سے تقریبا 7کلومیٹر دور ایک گاڑی جس میں دس بھارتی فوجی سوار تھے ،گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں نو فوجی ہلاک ہو گئے۔بھارتی فوج کی گاڑی کارو چھائونی سے لہہ کے قریب کیاری قصبے کی طرف جارہی تھی۔ ایک زخمی اہلکار کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔