سرینگر20اگست(نیوز ڈیسک )پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکام کی جانب سے کشمیری ملازمین کو دہشت گردوں کے ہمدرد قرار دے کر انہیں چن چن کر ملازمت سے برطرف کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
محبوبہ مفتی کا یہ ردعمل جموں و کشمیر بینک کی جانب سے اپنے چیف منیجر سجاد احمد بزاز کو برطرف کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ کشمیری ملازمین کو غلط طریقے سے دہشت گردوں کے ہمدرد قرار دے کر چن چن کربرطرف کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا اورحکومت خود ہی جج اورعدالت کا کرداراداکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس غنڈہ گردی کا مقصد کشمیریوں کو ڈرانا اوردھمکانا ہے۔