ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں سائفر کی سماعت، شاہ محمود پیش

       
مناظر: 845 | 21 Aug 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ملک میں پہلی اسپیشل عدالت قائم کر دی گئی ہے جس میں سائفر کیس میں گرفتار وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو پیش کر دیا گیا ہے۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے، جج ابوالحسنات آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ملک بھر میں ابھی تک آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی ایک عدالت قائم کی گئی جو اسلام آباد میں ہے، قانون کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سائفر کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت میں کچھ دیر بعد پیش کیا گیا۔ اسپیشل عدالت کے جج ابوالحسنات نے غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا معاملہ ہے، غیرمتعلقہ افراد باہر چلے جائیں۔ کمرہ عدالت میں وکلا شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین، انتظار پنجوتھا، گوہر علی اور علی بخاری موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے جونیئر وکلا کو بھی کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ قومی اسمبلی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کیے تھے اور تین روز قبل دونوں ایکٹ صدر پاکستان کی منظوری کے بعد قانون بنے تھے ۔ تاہم گزشتہ روز اس وقت ملک میں اچانک ہلبلی مچ گئی جب صدر عارف علوی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ میں نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے، میں ان دونوں بلوں سے اتفاق نہیں کرتا۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے صدر پاکستان کے اس بیان پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے صدر پاکستان کے بیان کے بعد سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0