سری نگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد کے ایک سیکنڈری سکول میں مسلم طالبات کو ہندو دعائیہ گیت پڑھنے پر مجبور کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں نقاب پہنی طالبات کو صبح کی مجلس کے دوران ہندو دعا پڑھنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مسلم طالبات کو اساتذہ کی طرف سے دھمکی دی گئی کہ اگر انہوں نے مذکورہ دعا نہ پڑھی تو انہیں سکول سے نکال دیا جائے گا۔یہ واقعہ ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگا م سالار کے ایک سکول میں پیش آیا ہے۔
اس واقعے کی مسلم سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے ۔بہت سے لوگوں نے اساتذہ اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔