سری نگر 21 اگست (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں نے دونوں نوجوانوں کو ضلع کے علاقے پریگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فوجیوں نے گزشتہ روز اتوار سے علاقے میں آپریشن شروع کررکھا ہے ۔
دریں اثنا، بھارتی فوجیوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے ہالان کے بالائی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی بھی شروع کی۔فوجیوںنے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔