بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی نام بدل کر بھارت، کشمیر میں مسلمانوں کی تاریخ مٹا نہیں سکتی: فاروق عبداللہ

       
مناظر: 784 | 21 Aug 2023  

 

سرینگر21اگست(نیوز ڈیسک ) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اداروں کے نام تبدیل کرنے پر نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فاروق عبداللہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سوال اٹھایاکہ کیا بی جے پی حکومت ایسا کرکے بھارت اور جموں و کشمیر کی مسلم تاریخ کو مٹا سکتی ہے؟انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت نام بدل کر تاریخ نہیں بدل سکتی۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے نصابی کتابوں سے مغلوں کے دور حکومت کے ابواب نکال دیے لیکن وہ تاریخ سے مغلوں کو کیسے مٹا دیں گے؟ فاروق عبداللہ نے کہاکہ جب میرے بچے اور آپ کے بچے تاج محل دیکھیں گے تو پوچھیں گے کہ اسے کس نے بنایا؟ وہ کیا کہیں گے؟ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے شیر کو کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر سے نکال دیا ہے۔ دہلی میں نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری (NMML)کو 14اگست سے باضابطہ طور پر پرائم منسٹرز میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی کا نام دیا گیا ہے۔لداخ پر چین کے کنٹرول سے متعلق کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے بیان پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ چینی بھارتی سرزمین پر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب تک بات چیت کے 19دور ہو چکے ہیں، وہ کب واپس جائیں گے، مجھے نہیں معلوم۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0