اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

ایڈوکیسی گروپوں کی طرف سے کشمیر میں جنگی جرائم پردورہ جنوبی افریقہ کے دوران مودی کی گرفتاری کا مطالبہ

       
مناظر: 657 | 22 Aug 2023  

 

کیپ ٹائون 22اگست (نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 15ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آج منگل سے جنوبی افریقہ کا تین روزہ دورہ کررہے ہیں، جبکہ مسلم لائرز ایسوسی ایشن اور جنوبی افریقہ کشمیری ایکشن گروپ نے مشترکہ طور پر نیشنل پراسیکیوٹنگ اتھارٹی اور جنوبی افریقہ کی پولیس کے پاس مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانیت کے خلاف جرائم پر مودی کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے ایک شکایت درج کرائی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 600صفحات پر مشتمل شکایت میں گواہان کے ریکارڈ اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں درج ہونیوالی 200سے زائدایف آئی آرز کوبھی شامل کیاگیا ہے ۔ شکایت میں اغوا، تشدد، عصمت دری، ماورائے عدالت قتل، آتشزدگی کے حملوں اور سیاسی رہنمائوں اور بے گناہ شہریوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کے تفصیلی شواہد موجود ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ انسداد دہشت گردی کے نام نہاد کالے قوانین کے تحت بھارتی فوجیوں کو گزشتہ 22 سال سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جواب دہی سے استثنیٰ حاصل رہا ہے ۔بھارتی فوج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق مقدمات کی فائلوں کی نقول بھی شکایت کے ساتھ لگائی گئی ہیں جن میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے کیسز کی تحقیقات کیلئے بین الاقوامی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔شکایت میں مزیدکہا گیا کہ روم سٹیٹیوٹ کے آرٹیکل 25(3) کے تحت ہم ہیگ میں عالمی عدالت انصاف تک اس کیس کولے جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔مودی منگل سے جمعہ تک جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہے ہیں ۔ انہیں اس دورے کی دعوت جنوبی افریقہ کے صدر نے جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کی زیر صدارت میں منعقد ہونے والی 15ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے دی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0