اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

ویڈیو: مکہ میں تیز بارش اور کلاک ٹاور پر بجلی گرنےکا سحر انگیز منظر

       
مناظر: 428 | 23 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مکہ مکرمہ میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور اس دوران خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنے والے زائرین سمیت کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی چمکنے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مکہ سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے بیشتر علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں جب کہ عمرے پر آئے زائرین کو بھی کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مکہ مکرمہ سے کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں زائرین کو بارش کے دوران خانہ کعبہ میں دعا اور طواف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ویڈیو مکہ کے کلاک ٹاور کی ہے جس میں بجلی کڑکنے کا منظر سحر میں مبتلا کردینے والا ہے۔ دوسری جانب حرمین شریفین کی انتظامیہ نے تیز بارشوں سے پیدا ہونے والی مسائل اور زائرین کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0