منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عمر عبداللہ نے بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 370کا دفاع کرنے والے تمام وکلا کا شکریہ اداکیا

       
مناظر: 745 | 24 Aug 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کشمیری عوام کا ساتھ دینے اور بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 370کا دفاع کرنے والے تمام وکلا کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
عمر عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام وکلا کا شکر گزار ہوں جو جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے اور سپریم کورٹ میں دفعہ 370کا دفاع کیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی میں بھارتی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے دو ہفتے قبل دفعہ370اور 35A کی منسوخی کے خلاف دائردرخواستوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع کی ہے ۔ان دفعات کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی ۔بھارتی حکومت نے 05 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کردی تھی ۔عمر نے صحافیوںکو بتایا کہ وہ بھارتی سپریم کورٹ میں مقدمے کی اب تک کی سماعت سے مطمئن ہیں اور یقین ظاہر کیاکہ جس طرح ہمارے وکلا نے بہت اچھی طرح دفعہ 370 اور 35Aکے دفاع میں عدالت میں دلائل پیش کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ پانچ رکنی بنچ پر منحصر ہے کہ وہ کشمیری عوام کی امیدوں پر پورا اترتا ہے اور انہیں انصاف فراہم کرتا ہے یا نہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0