جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں لطیف کھوسہ سمیت 19 افراد پھنس گئے، دروازہ توڑ کر نکالا گیا

       
مناظر: 876 | 25 Aug 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ سمیت کئی وکلا اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے۔ عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کیس کی سماعت کے بعد جب واپس روانہ ہوئے تو وہ لفٹ میں پھنس گئے جس کے بعد ہائیکورٹ کی عمارت کے مینٹیننس ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی۔ لطیف کھوسہ اور دیگر افراد تقریباً 40 منٹ سے زائد لفٹ میں پھنسے رہے جب کہ مینٹیننس کے عملے نے لفٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر دروازہ نہ کھل سکا جس کے باعث لفٹ کے باہر کھڑے وکلا نے لفٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔ لطیف کھوسہ اور دیگر اسلام آباد ہائیکورٹ کی دوسری منزل پر لفٹ میں پھنسے اور لفٹ گراؤنڈ فلور تک نہ پہنچی جس کے بعد لفٹ کے باہر موجود وکلا نے شور شرابا شروع کردیا۔ نمائندہ جیونیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں 15 سے 16 افراد کی گنجائش ہے اور لفٹ میں 19 افراد سوار تھے۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا اور دیگر وکلا بھی لفٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش کرتے رہے۔ انتظامیہ نے لفٹ کا دروازہ کھولنے کے لیے ریسکیو کے عملے کو طلب کیا جس کےبعد ریسکیو اہلکاروں نے لفٹ کا دروازہ توڑ کر تمام افراد کو باہر نکالا جس میں تمام افراد کی حالت غیر تھی اور وہ پسینے میں شرابور تھے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ لفٹ میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کی وجہ سے لفٹ رکی جب کہ لفٹ میں کوئی ایمرجنسی الارم نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0