اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

بانڈی پورہ :بھارتی پولیس نے ایک شخص کی جائیداد ضبط کر لی

       
مناظر: 1000 | 25 Aug 2023  

 

سرینگر25 اگست (نیوز ڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بانڈہ پورہ میں بھارتی پولیس نے ایک شخص کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع کے علاقے نادیہال میں حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں محبوب الانعام شاہ نامی شخص کی چار مرلہ اراضی ضبط کر لی۔اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون”یو اے پی اے“ کے تحت ضبط کی گئی ۔