اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

گروپ20ممالک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بندکرانے کیلئے کردار ادا کریں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

       
مناظر: 420 | 25 Aug 2023  

 

لندن25 اگست ( نیوز ڈیسک ) ایمنسٹی انٹرنیشنل (اے آئی )، ایشین فیڈریشن اگینسٹ انوالنٹری ڈس اپرینسز ، ایشین فورم فار ہیومن رائٹس اینڈ ڈویلپمنٹ ۔ ورلڈ الائنس فار سٹیزن پارٹیسیپشن، فرنٹ لائن ڈیفنڈرز اور کشمیر لاءاینڈ جسٹس پروجیکٹ نے گروپ 20ملکوںپر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے اور حقوق کے محافظوں اور سیاسی نظربندوں کو رہا کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر نے ”اے آئی“ کی ویب سائٹ پرجاری ایک مشترکہ خط میں گروپ20 رکن ممالک کی توجہ بھارتی فوجیوںکی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کی غیر قانونی حراست کی طرف مبذول کرائی ہے۔
خط میں رکن ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ رواں برس ستمبرمیں گروپ 20 کا سربراہی اجلاس ہونے جا رہا ہے لہذاہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ انسانی حقوق کے معاملات کو بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھائیں اور اس پر زور دیں کہ وہ عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی پاسداری کرے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں اپنی جابرانہ پالیسیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اظہار رائے کی آزادی کے حق، پرامن حق اجتماع پر پابندیاں عائد ہیں۔ حکام نے میڈیا اور سول سوسائٹی کے گروپوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن تیز کر دیا ہے ۔ خط میں کہا گیاکہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے نومبر 2021 میں انسانی حقوق کے ممتاز محافظ خرم پرویز کو بلا جواز حراست میں لیا اور وہ تاحال قید ہیں، رواں برس 20 مارچ کو این آئی اے نے صحافی اور انسانی حقوق کے محافظ عرفان معراج کو گرفتار کیا، ان کی گرفتاری کی ایک وجہ خرم پرویز کے ساتھ قریبی رفاقت ہے۔

خط میں گروپ 20 رکن ممالک زور دیا گیا ہے کہ وہ خرم پرویز اور عرفان معراج کی فوری اور غیر مشروط رہائی کیلئے بھارت پر زور دیں ، انسانی حقوق کے محافظوںکو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے ، عالمی قوانین اور ذمہ داریوں کی تعمیل کرے اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی ٹیموں کو مقبوضہ علاقے کے دورے کی اجازت دے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0