بدھ‬‮   13   اگست‬‮   2025
 
 

پاکستان دہشتگردی کے خلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے: آرمی چیف

       
مناظر: 465 | 26 Aug 2023  

 

راولپنڈی ( نیوزڈیسک ) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کے 38 طلباء نے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف نے علاقائی سکیورٹی ایشوز پر بات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کے پاک فوج کے کردار پر بھی اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے، دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی اظہار خیال کیا، آرمی چیف نے وفد کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی تبدیلی بارے آگاہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء نے تعمیری بات چیت کیلئے آرمی چیف کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0