\
ہفتہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

جوتوں سمیت داخلے سے کیوں روکا، بی جے پی میئر کی ہسپتال پر بلڈوزر چلانے کی دھمکی

       
مناظر: 294 | 26 Aug 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنو کی میئر سشما کھرکوال نے ایک ہسپتال کی انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں جوتوں سمیت داخل ہونے سے روکنے پر ہسپتال پر بلڈوزر چلانے کی دھمکی دیدی۔
میئر سشما بی جے پی سے وابستہ ہیں اور وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی کٹر وفادار مانی جاتی ہیں۔
ہسپتال کے آئی سی یو کے دورے پرمیئر کو ڈاکٹروں نے اپنے جوتے اتار کر حفظان صحت کے پروٹوکول پر عمل کرنے کو کہا مگر اس جائز درخواست پر وہ ایک دم طیش میں آگئیںاور ہسپتا ل کے خلاف بلڈوزر کارروائی کی دھمکی دیدی۔