اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈنمارک کی وزارت انصاف نے قرآن مجید سمیت آسمانی کتابوں کی بے حرمتی پر پابندی عائد کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہم مذہبی اہمیت کی چیزوں سے نامناسب سلوک پر پابندی کا بل پیش کریں گے، جس کا مقصد خاص طور پرعوامی مقامات پر مذہبی چیزوں کی بے حرمتی روکنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی توہین آمیز فعل اور ڈنمارک کے مفادات کے خلاف تھا۔ کچھ افراد کی پرتشدد، ردعمل بھڑکانے کی کوششوں کو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں دیکھ سکتے تھے۔ وزیرانصاف کا کہنا تھا کہ آسمانی کتب کی بے حرمتی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور 2 سال قید کا سامنا کرنا ہوگا۔