بدھ‬‮   13   اگست‬‮   2025
 
 

عمران خان خلاف فیصلہ کیوں سنایا، جج ہمایوں دلاور اور اہل خانہ کو دھمکائے جانے کا انکشاف

       
مناظر: 289 | 26 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھا گیا خط جیو نیوز کو موصول ہوگیا، جج ہمایوں دلاور نے خط میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث ٹرانسفر کی درخواست کی۔ اپنے خط میں ہمایوں دلاور نے کہا کہ بیرون ملک سے میرے خاندان کو بھی دھمکیاں موصول ہوئیں، میں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ ٹرائل کے دوران میرے خلاف سوشل میڈیا مہم شروع کی گئی، میرے بچوں کو اسکول جانے میں مشکلات اور ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ میرے اور میری فیملی کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کی گئی ہے، ہل یونیورسٹی میں ورکشاپ کے دوران بھی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، صورتحال کو مدنظر رکھ کر مجھے ڈیوٹی اسپیشل کورٹس جی 11 یا ہائیکورٹ ٹرانسفر کر دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جج ہمایوں دلاور نے برطانیہ سے واپسی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا، انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو 17 اگست کو خط لکھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0