منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کوحق خودارادیت کے مطالبے پر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

       
مناظر: 554 | 26 Aug 2023  

 

سرینگر26 اگست (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھانے پر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں سلیم زرگر، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، فاروق احمد توحیدی، میر شاہد سلیم اور مولانا مصعب ندوی نے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارتی مظالم اور ناانصافی کے خلاف اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے جو بھی آواز اٹھاتا ہے اسے سلاخوںکے پیچھے ڈال دیا جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کشمیریوں کے تمام سیاسی، معاشی، مذہبی اور معاشرتی حقوق سلب کرنے کے بعد مقبوضہ علاقے میں حالات پرامن ہونے کے نام نہاد دعوے کر رہی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا کہ چار ہزار سے زائد حریت رہنما، کارکن اور نوجوان طویل عرصے سے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں کالے قوانین کے تحت جعلی مقدمات میں غیر قانونی نظربندی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ان لوگوں کو سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔
دریں اثناءڈیموکریٹک یوتھ فورم نے شہید عمر قیوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہیں 20 اگست 2010 کو سرینگر میں بھارتی فوجیوں نے حراست میں لے کر شہید کر دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0