ہفتہ‬‮   9   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاکستان افغانستان کو وائٹ واش کرکے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

       
مناظر: 795 | 27 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تین میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے ہرا کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر وائٹ واش کیا اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ قومی ٹیم نے مقرررہ 50 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے تھے، 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 48.4 اوورز میں 209 رنز بناسکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی اننگز:
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 67 اور بابراعظم نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 6 چوکے لگائے جب کہ بابراعظم کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 ، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 ، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آج قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہے۔
افغانستان کی اننگز:
269 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 49 ویں اوور میں 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مجیب الرحمٰن نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ شاہد اللہ 37 اور ریاض حسن 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ راشد خان 16 اور حشمت اللہ شاہدی 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، رحمٰن اللہ گرباز 5 اور محمد نبی 3 رنز بناسکے، ابراہیم زدران اور گلبدین نائب صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ٹیم کا بڑا اعزاز
خیال رہے کہ پاکستان ایک بار پھر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے، افغانستان کے خلاف سیریز میں 0-3 کی فتح پاکستان کو نمبر ون پوزیشن پر لے آئی ہے۔
پاکستان ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 119 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئی ہے، آسٹریلیا کی ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور بھارت 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
افغانستان کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر تھا، پاکستان ٹیم دوسری مرتبہ ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آئی ہے۔ پاکستان نے اس سال مئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیت کرپہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سال 11 میں سے 8 ون ڈے میچز جیتے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا ون ڈے اسائنمنٹ ایشیاکپ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0