ہفتہ‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ورلڈ بلائنڈ گیمز : پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کرکٹ کا گولڈ میڈل حاصل کرلیا

       
مناظر: 997 | 27 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کا گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔ فائنل میں پاکستان نے انڈین ٹیم کو مکمل آؤٹ کلاس کردیا۔ برمنگھم میں ہونیوالے فائنل میں انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں تین وکٹ پر 184 رنز بنائے۔ انڈیا کے درگا راؤ تومپاکی نے 76 رنز بنائے۔ سنیل رمیش نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے مطیع اللہ اور محمد سلمان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستانی بیٹرز نے انڈین بولرز کو بے بس کیے رکھا اور وہ اپنی لائن و لینتھ پر قابو نہ رکھ سکے۔ نثار علی اور مطیع اللہ نے پاکستان کو 78 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ نثار علی 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مطیع اللہ نے 18 رنز بنائے۔ مگر اس کے بعد محمد سلمان اور بدر منیر نے انڈین بولرز کو مزید کامیابیاں نہیں حاصل کرنے دیں اور تیسری وکٹ کیلئے ناقابل شکست 89 رنز بناکر پاکستان کو 8 وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرادیا۔ سلمان 48 اور بدرمنیر 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی اننگز میں 42 رنز ایکسٹرا کے تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0